پیرسید فرہاد علی شاہ گیلانی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

بدھ 14 دسمبر 2016 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجدکی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ علما و مشائخ کونسل آف پاکستان کے صدر پیرسید فرہاد علی شاہ گیلانی نے آل پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کومتحدہ علما و مشائخ کونسل آف پاکستان کے صدر پیرسید فرہاد علی شاہ گیلانی نے آل پاکستان مسلم لیگ شعبہ علماء و مشائخ کے چیف آرگنائزرعلامہ محمد عباس عابدکی خصوصی دعوت پر پارٹی کے مرکزی دفتر میں آئے اور پارٹی راہنمائوں سے ملاقات کی۔

ملاقات میںانہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس موقع پر صاحبزادہ احمد رضا خان قصوری،علامہ محمد عباس عابد،سیدہ فردوس ،پیرسیدشاہ فیصل شاہ،امتیاز احمد نقشبندی،سردارامان، ریاض خان،سردارعادل ، محمد آصف اور دیگربھی موجود تھے۔ (عمران چودھری)