ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے آپسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر تعلیمات نبویؐ پر عمل کیا جائے ، ڈاکٹر زمرد یاسمین

بدھ 14 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا محمد سعید اختر نے کہا ہے کہ خاتم الانبیامحمد ؐ کی ولادت کا دن پوری انسانیت کیلئے خوشیوں اور مسرت کا دن ہے - گزشتہ روز لنگر تقسیم کرنے کے موقع پر انہوں نے کہاکہ نبی پاکؐ نے بھائی چارے ، رواداری ، یگانگت اور اتحاد کا درس دیا ہے اور امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل حضور پاکؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے اور حضرت محمدؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہی ہماری بقا ہے کیونکہ آپؐ کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں اور امت مسلمہ کو آپ ؐ کے اسوہ حسنہ کو اپنی زندگیوں میںعملی طور پر رائج کرنے کی ضرورت ہے اور امت مسلمہ قرآن و سنت کے حقیقی پیغام کو اپنی زندگیوں میں عملی شکل دے کر ہی کامیابیاں اور کامرانیاں سمیٹ سکتی ہی-ہم آہنگی ، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دے کر ترقی اور خوشحالی کی منازل طے کرسکتے ہیں - ترقی ،خوشحالی اورامن کیلئے آپس کے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اس راستے پر چلنا ہو گا جس کی تعلیمات نبی پاکؐ نے د ی ہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے اسلامی نظام پر عمل کرکے ہی ہم ترقی کرسکتے ہیں

متعلقہ عنوان :