16 دسمبر کوبچوں کے حوالے سے قومی دن منانے کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 14 دسمبر 2016 20:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے 16 دسمبر کو قومی سطح پر منانے کے بارے میں ایک قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 16 دسمبر کو بچوں کے حوالے سے قومی دن کے طور پر منایا جائے تاکہ پوری دنیا میں یہ پیغام جائے کہ دہشت گردی کی جنگ میں جہاں فوجی جوانوں کے علاوہ عوام نے قربانیاں دی ہیں وہیں پشاور آرمی پبلک سکول کے ننھے معصوموں نے بھی جان کا نذرانہ پیش کیا ہے 16 دسمبر کے دن کو پشاور آرمی پبلک سکول کے 132بچوں کے نام کیا جائے اور اس دن پشاور آرمی پبلک سکول کے بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب اور ریلیاں منعقد کروائی جائیں۔