ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور چرچ ہا کے اردگرد سرچ آپریشن کیاجائے، رانا ثناء اللہ

کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے ناکہ بندی کے دوران سنیپ چیکنگ کی جائے، سرگودھا ریجن میں سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ کے دوران ہدایت

بدھ 14 دسمبر 2016 20:20

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت دی ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی اور چرچ ہا کے اردگرد سرچ آپریشن کیاجائے۔وہ گزشتہ روز کابینہ سب کمیٹی کو کرسمس کے موقعہ پراور نئے سال کی تقریبات کے دوران سرگودھا ریجن میں سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں بریفنگ کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اہم مقامات پر ناکہ بندی کے دوران سنیپ چیکنگ کریںتاکہ کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ اس موقع پرآر پی او سرگودھا ذوالفقار حمید نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریجن ہذا میں کل135چرچ ہیں۔جن میں سے 4اے،9بی اور122سی کیٹگری میں شامل ہیں۔ان تمام چرچ ہاپر پولیس افسران و ملازمین کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے جب کہ اس کے ساتھ پنجاب کنسٹیبلری کی ریزرو بھی ڈیوٹی دیں گی۔تمام ضروری ٹیکنیکل آلات بھی فراہم کر دئیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ5موبائل وین ٹیمیںبھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی۔