ایوان مچھلی بازار بن گیا، قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 14 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران شدید ہنگامی آرائی دیکھنے میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کے ڈائس کے گرد اکٹھے ہو کر شدید نعرے بازی کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کو بات نہیں کرنے دی گئی۔ اس تمام صورتحال کے بعد اپوزیشن لیڈر کے مشورے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے اجلاس کل شام 4 بجے تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :