اسپیکرقومی اسمبلی کے سعدرفیق کوخطاب کی اجازت دینے پراپوزیشن کاہنگامہ

اجلاس 15منٹ‌کیلئے ملتوی،تحریک انصاف کے ارکان کامطالبہ کہ ہمیں بھی بولنے دیا جائے،اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں‌پھاڑدیں،پی ٹی آئی والے اپنی تنخواہ سیدھی کرنے آئے ہیں،پی ٹی آئی کا کام صرف جھگڑا کرنااورگند ڈالنا ہے۔خواجہ سعدرفیق

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 19:05

اسپیکرقومی اسمبلی کے سعدرفیق کوخطاب کی اجازت دینے پراپوزیشن کاہنگامہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے خواجہ سعدرفیق کوپوائنٹ‌آف آرڈرپربات کرنے اجازت دینے پراپوزیشن نے ہنگامہ آرائی شروع کردی،تحریک انصاف کے ارکان نے مطالبہ کیاکہ ہمیں بھی بولنے دیا جائے۔اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں‌پھاڑدیں،ایوان مچھلی بازار بن گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرسیدخورشیدشاہ نے قومی اسمبلی میں خطاب کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد پوائنٹ‌آف آرڈرپراسپیکرنے خواجہ سعدرفیق کوخطاب کرنے کی اجزات دی تو تحریک انصاف کے اراکین نے احتجاج شروع کردیااور اسپیکرکے ڈائس کاگھیراو کرلیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پی ٹی آئی والے اپنی تنخواہ سیدھی کرنے آئے ہیں۔پی ٹی آئی کا کام صرف جھگڑا کرنا اورگند ڈالنا ہے۔یہ کیسی جمہوریت ہے کہ الزامات لگاتے ہیں اورجواب دینے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ اگریہ ہی رویہ رہا تو پی ٹی آئی کو بھی بات کرنے نہیں دیں گے۔اپوزیشن نے وزیراعظم اور حکومتی اراکین نے عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔اسپیکرقومی اسمبلی نے اجلاس 15منٹ‌کیلئے ملتوی کردیاہے۔