مردان ،ضلع کچہری میں فائرنگ سے قیدی جاں بحق ،پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

بدھ 14 دسمبر 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) مردان کی ضلعی کچہری میں فائرنگ سے قیدی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاڈسٹرکٹ پولیس افسر مردان ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ضلعی کچہری کے گیٹ پر ملزم نے ذاتی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پیشی کے لیے لایا گیا قیدی جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کی جوابی کاروائی سے حملہ آور زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیاہے۔