خیبرپختونخوا اسمبلی نے فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کی قرارداد منظور کرلی

کوہاٹ سے منتخب ایم پی اے امجد افریدی نے فنڈز ایم این اے کو دینے کیخلاف سپیکرڈائس کے سامنے دھرنا دیدیا

بدھ 14 دسمبر 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا اسمبلی نے فاٹا کو صوبے میں ضم کرنے کی قرارداد منظور کرلی۔ کوہاٹ سے منتخب ایم پی اے امجد افریدی نے فنڈز ایم این اے کو دینے کے خلاف اسپیکرڈائس کے سامنے دھرنا دیے دیا ۔خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی قرارداد منظورکی گئی،، قرارداد تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ڈاکٹرحیدرعلی نے پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ وفاق جلد از جلد فاٹا کو صوبے میں ضم کرے ۔

اکیسویں صدی کی دوڑ میں قبائیلی عوام کو بھی شامل کرنا چاہیے،جے یوآئی کے ارکان نے قرار داد کی مخالف کی ،،پی ٹی ائی کے اراکین نے اسمبلی اجلاس میں سیاہ پٹیاں باندھ کر شرکت کی اور احتجاج کیا،اراکین کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا دہشت گردی سے متاثرہ صوبہ ہے،وفاق سیکورٹی مسائل کا بہانہ بنا کر غیر ملکی وفود کو خیبر پختونخوا آنے کی اجازت نہیں دیتا،گزشتہ ہفتے بھی غیر ملکی امدادی ادارے کے سربراہ کو خیبرپختونخوا آنے کی اجازت نہیں دی گئی ،اسمبلی اجلاس میں کوہاٹ سے منتخب تحریک انصاف کے ایم پی اے امجد آفریدی نے فنڈ ایم این اے کو دینے کے خلاف احتجاج کیا اوراسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعے کے روز تین بجے تک ملتوی کردیا گیا۔