Live Updates

عمران خان کے ویژن کیمطابق اسکولوں میں بہتری آئی ہے،مشتاق غنی

پرائیویٹ اسکول سے پینتیس ہزار طلبہ گورنمنٹ اسکولوں کو منتقل ہو گئے،وزیراطلاعات کے پی کے

بدھ 14 دسمبر 2016 20:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعا ت مشتاق غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے ویژن کیمطابق اسکولوں میں بہتری آئی ہے،پرائیویٹ اسکول سے پینتیس ہزار طلبہ گورنمنٹ اسکولوں کو منتقل ہو گئے۔ گورنمٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب میں مشیر اطلاعات اور صوبائی حکومت کے ترجمان مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں کا معیار بہتر بنایا گیاہے جس کے باعث سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی پرائیوٹ اسکولوں کا رخ کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مشتاق غنی نے کہا کہ بونیر ،,چترال ،لکی مروت میں یونیورسٹیاں بنا رہے ہیں جبکہ بیشتر اضلاع میں کیمپیس بنائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معزور افراد کے پی ایچ ڈی تک تعلیم مفت کردی ہے، مشتاق غنی نے کہا کہ ستر سال ایسے گزرے کے کسی کی حکومت ہی نہیں تھی۔ سفارش اور غبن سے پاک حکومت ہم نے کی اورکرہے ہیں۔ مخالفین کے پاس کوئی ثبوت نہیں ہوا میں بڑکے مار رہے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پنچاب میں ڈاکٹروں نے احتجاج کیااورکے پی حکومت کے اقدام کوسراہا۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے بتایا کہ کہ چارسدہ کے آٹھ کالجوں میں دو سو سے زیادہ پروفیسر کی نشستیں خالی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :