ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا ،ْایرانی سفیر

علی رضا بکدیلی نے ایران کی جانب سے گوادر بندرگاہ کی مخالفت کی خبروں کو بے بنیاد جھوٹ اور من گھڑت قرار دیدیا

بدھ 14 دسمبر 2016 20:07

ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے ..

گوادر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایرانی سفیر علی رضا بکدیلی نے چاہ بہار کا کنٹرول بھارتی حکام کے حوالے کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

(جاری ہے)

گوادر میں سی پیک منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکی میں تعینات علی رضا بکدیلی نے ایران کی جانب سے گوادر بندرگاہ کی مخالفت کی خبروں کو بے بنیاد جھوٹ اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران گوادر بندرگاہ کے خلاف ہرگز نہیں ہے بلکہ ایران چاہ بہار اور گوادر بندرگاہ کے درمیان قریبی تعاون چاہتا ہے۔

ایرانی سفیر نے کہاکہ چاہ بہار ایران میں ہے بھارت میں نہیں،جس کا تمام کنٹرول ایران کے پاس ہی ہے اور رہے گا پاکستان ایران کا برادر ملک ہے اور ایران کسی کو پاکستان کے خلاف اپنی زمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

متعلقہ عنوان :