طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف مذہبی سکالر و نعت خواں جنید جمشید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 20:07

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) طیارہ حادثہ میں جاں بحق معروف مذہبی سکالر و نعت خواں جنید جمشید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا جنید جمشید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا اور ایئر فورس کے دستہ نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور پورے اعزاز کے ساتھ کراچی روانگی کیلئے میت کو خصوصی طیارہ سی ون 30 میں منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں معروف نعت خواں جنید جمشید کی نور خان ائیر بیس پر نماز جنازہ ادا کی گئی چیف آف ایئر سٹاف ایئر مارشل سہیل امان، جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جنید سمیت ایئر فورس، پی آئی اے ، اے ایس ایف کے اہلکاروں اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :