پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور جائیداد کی ضبطگی سے متعلق کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی ،ْ ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی طلب

بدھ 14 دسمبر 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق صدر پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور جائیداد کی ضبطگی سے متعلق کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی کو طلب کر لیا۔بدھ کو عدالت نے پرویز مشرف کے خلاف دوہرے قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

مدعی مقدمہ کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم پرویز مشرف کے خلاف وارنٹ گرفتاری اور جائیداد ضبطگی کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں کرایا گیا۔ دوران سماعت ڈپٹی کمشنر کی طرف سے اے سی آئی نائن کیپٹن محمد شعیب اور ایس ایس پی کی جانب سے ایس پی سٹی زبیر شیخ پیش ہوئے جنھوں نے عدالت میں وارنٹ گرفتاری اور جائیداد ضبطگی سے متعلق جواب جمع کرایا۔ مدعی کے وکیل مدعی نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ دونوں افسران پیش ہو کر عدالت میں جواب پڑھ کر سنائیں جس کے بعد عدالت نے دونوں افسران کو طلب کرتے ہوئے سماعت22 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :