خورشید شاہ سے شاہ محمود قریشی کی ملاقات ،ْ موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال

بدھ 14 دسمبر 2016 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید شاہ سے تحریک انصاف کے مرکزی رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی نے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں قائد حزب اختلاف سید خورشید کی طرف سے تحریک استحقاق جمع کرانے اور تحریک انصاف کی طرف سے پارلیمنٹ میں پانامہ معاملہ کے بارے اختیار کئے گئے موقف پر غور کیا گیا۔ اس ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس حوالے سے باہمی تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔