منہاج القرآن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب کی جھلکیاں

مسیحی جوڑے کی طرف سے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنانے کی رسم پر شرکاء انتہائی محظوظ ہوئے

بدھ 14 دسمبر 2016 19:52

منہاج القرآن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب کی جھلکیاں
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) منہاج ویلفیئر کے زیر اہتمام شادیوں کی 104 ویں اجتماعی تقریب*لاہور میں منعقدہ تقریب میں 25 مسلم و غیر مسلم جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔*منہاج علماء کونسل کے سکالرز نے علامہ فرحت حسین شاہ کی قیادت میں نکاح پڑھانے کا فریضہ انجام دیا۔*مسیحی جوڑوں کی شادی ان کے مذہبی رسم و رواج کے مطابق فادر جیمز چنن کی نگرانی میں انجام پائی۔

*انتہائی غریب اور مستحق جوڑوں کا انتخاب منہاج ویلفیئر کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ۔*دولہوں اور دلہنوں کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت، چنیوٹ، وہاڑی، سرگودھا، بہاولنگر، میاں چنوں، مظفر گڑھ، پاک پتن ،حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا۔*دولہوں اور دلہنوں کو ضروریات زندگی کا 2لاکھ روپے مالیت کا سامان دیا گیا۔

(جاری ہے)

*تمام دولہے اپنے عزیز و اقارب کے ہمراہ ڈھول کی تھاپ میں تقریب میں شریک ہوئے۔

*دلہنوں کو منہاج ویمن لیگ کی عہدیداروں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں تیار کیا ۔*ہر دلہن اور دولہا کے ہمراہ ان کے 50 عزیز و اقارب بطور باراتی تقریب میں شریک ہوئے۔*مسیحی جوڑے کی طرف سے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنانے کی رسم پر شرکاء انتہائی محظوظ ہوئے۔*منہاج ویلفیئر کی طرف سے 12 سو 50 باراتیوں کا کھانا تیار کیا گیا۔کھانے میں چکن قورمہ اور بریانی شامل تھی۔

*اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام منہاج القرآن سیکرٹریٹ کے بالمقابل پارک میں ہوا۔*شاندار انتظامات اور بے مثال انسانی خدمت انجام دینے پر سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری نے مبارکباد دی۔*عیسائی جوڑوں کی شادی میں شرکت پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا مجھے فخر ہے میرے تربیت یافتہ کارکن کسی ملا کے فتویٰ سے خوفزدہ نہیں۔*غریب بچیوں کے والدین نے جملہ اخراجات اٹھانے پر ڈاکٹر طاہر القادری کو ڈھیروں دعائیں دیں۔

*شادی میں شریک جامعہ الازہر مصر کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد احمد ہاشم انتہائی محظوظ ہوتے رہے۔*ابرار الحق نے نعتیہ کلام پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے۔*تحریک انصاف کی ایم پی اے سعدیہ سہیل بھی تقریب میں خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔*ہر دولہن کو پونے دو لاکھ روپے مالیت کا موقع پر جہیز بھی دیا گیا جو ان کے عزیز و اقارب ہمراہ لے کر گئے۔*تقریب میں منہاج القرآن کے عہدیدار برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،ڈنمارک سے تقریب میں شرکت کیلئے خصوصی طور پر آئے۔

متعلقہ عنوان :