خیبر پختونخوا حکومت نے ڈپٹی کمشنر چترال کی تقرری کے لئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:41

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء)خیبر پختونخوا حکومت نے ایک ہفتے بعد ڈپٹی کمشنر چترال کی تقرری کے لئے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ سات دسمبر کو رونماء ہونے والے واقعہ میں اپنی فیملی سمیت جام شہادت نوش کیا تھا ۔

(جاری ہے)

سابق ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ وڑائچ نے ایک ہفتے کی چھٹیوں کی درخواست دی تھی تاہم اسامہ وڑائچ کو معلوم نہیں تھا کہ یہ اس کا آخری سفر ہو گا ۔

سانحہ حویلیاں میں شہید ہونے والے ڈپٹی کمشنر اسامہ وڑائچ کے بعد نئے ڈی سی او کی تقرری کا فیصلہ کیاگیاتھا جس کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سمری چیف سیکرٹری کو ارسال کردی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ چیف سیکرٹری کی منظوری کے بعد نئے ڈپٹی کمشنرز کی تقرری کردی جائیگی صوبے میں ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز سمیت اعلیٰ افسران کی تقرری کی بھی سمری کی سفارشات کی گئی ہے ۔