6ماہ کی بچی سے زیادتی کیس میں سیشن عدالت میں فریقین کے بیانات قلمبند ، سماعت ملتوی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) 6ماہ کی بچی سے زیادتی کیس میں سیشن عدالت نے فریقین کے بیانات قلمبند کر لئے، ایڈیشنل سیشن جج محمد عدنان نے زیادتی کیس کی سماعت کی، ملزم کے وکیل مرزا نبیل طاہر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کی عمر13سال ہے جس کا ڈی این اے ٹیسٹ میں ممکن نہیں تو وہ زیادتی کا مرتکب کیسے ہو سکتا ہے، جبکہ بچی کی عمر6ماہ ہے، عدالت بہتر سمجھ سکتی ہے کہ یہ ممکن نہیں، مدعی منور حسین جو مذکورہ بچی کے والد نے عدالت کو بتایا کہ بچے ایک ساتھ کھیل رہے تھے ہمیں ایسا لگا جیسے چھوٹی بچی سے زیادتی کی جارہی ہے، فاضل جج نے دونوں فریقین کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، واضح رہے کہ مدعی منور حسین نے پولیس تھانہ رمنا میں دفعہ376کے تحت مقدمہ نمبر310\16درج کرا رکھا ہے۔

وقار/حسن)

متعلقہ عنوان :