عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس

حویلیاں ہوائی حادثہ میں جنید جمشید سمیت شہداء اور گزشتہ سال میں رحلت فرما جانے والے حضرات کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی سندھ اسمبلی کی طرف سے اسلام قبول کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی قانون سازی کی مذمت

بدھ 14 دسمبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا صاحبزادہ عزیز احمد کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں مولانا عزیز الرحمن جالندھری ملتان، مولانا الله وسایا ملتان، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمد اکرم طوفانی سرگودھا، مولانا قاضی احسان احمد کراچی، مولانا عزیز الرحمن ثانی لاہور، مولانا مفتی راشد مدنی رحیم یار خان، مولانا حافظ محمد انس ملتان، میاں خان محمد سرگانہ ملتان، حافظ محمد یوسف عثمانی گجرانوالہ، مولانا عبدالرؤف اسلام آباد، مولانا قاری محمد یاسین فیصل آباد، مولانا مفتی حفیظ الرحمن ٹنڈو آدم، مولانا بشیر احمد فاضل پور، قاری عبیدالرحمن تلہ کنگ، قاضی محمد ابراہیم ثاقب اٹک، مولانا صاحبزادہ خلیل احمد خانقاہ سراجیہ، مولانا مفتی شہاب الدین پوپلزئی پشاور، سمیت کئی ایک حضرات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں حویلیاں میں ہونے والے ہوائی حادثہ میں جناب جنید جمشید سمیت شہداء اور گزشتہ سال میں رحلت فرما جانے والے حضرات کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ اجلاس میں سندھ اسمبلی کی طرف سے اسلام قبول کرنے والوں کے خلاف کی جانے والی قانون سازی کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ سندھ اسمبلی اپنا فیصلہ واپس لے کر برضا ء و رغبت اسلام قبول کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

نیشنلائزڈ تعلیمی اداروں کی قادیانیوں کو واپس کرنے سے سینکڑوں اساتذہ کرام اور ہزاروں طلبہ کا دینی و دنیاوی مستقبل تاریک نظر آتاہے۔ گورنمنٹ پنجاب اپنا فیصلہ واپس لے اور نیشنلائزڈ تعلیمی ادارے قادیانیوں کو واپس نہ کئے جائیں۔ قائد اعظم یونیورسٹی سے ملحقہ فزکس کے ادارہ کو معروف قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کے نام پر منسوب کرنے کی بھی مذمت کی گئی۔

اور کہا گیا کہ ڈاکٹر مذکور جب تک ہمارے ایٹمی ای ایکٹر کے شعبہ سے متعلق رہے ایک انچ کی پیش رفت نہ ہوئی۔ نیز مذکور نے پاکستان کی سرزمین کو ملعون سرزمین قرار دے کر پاکستان چھوڑ دیا کہ ایسے ملک میں نہیں رہنا چاہتا جس میں قادیانیوں کو غیر مسلم قلیت قرار دیا گیا ہو۔ نیز ڈاکٹر مذکور سی آئی اے اور یہود و ہنود کا ایجنٹ تھا۔ اجلاس میں نوٹیفیکشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ڈی، پی، او خوشاب جنونی قادیانی آر، پی، او شیخوپورہ ملک خدا بخش نتھوکہ کا بیٹا اور متعصب قادیانی ہے۔ خوشاب جیسے حساس ضلع سے مذکورہ شخص کو اس اہم ترین عہدہ سے الگ کر کے خوشاب کے مسلمانوں کے سر پرلٹکتی ہوئی تلوار کو ہٹایا جائے۔ نیز عامر الرحمن قادیانی ڈپٹی اٹارنی جنرل کے اہم عہدہ سے ہٹایا جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان اہم مسائل سے متعلق عنقریب اسلام آباد میں تمام مکاتب فکر اور دینی و سیاسی جماعتوں کا اجلاس اور اے، پی، سی بلا کر مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت احوال پر غور و خوض کیا گیا۔ مجلس کے شعبہ تبلیغ اور دیگر شعبوں کے متعلق اہم ترین فیصلے کئے گئے۔ نیز مذکورہ بالا مطالبات سے متعلق آنے والے ۶۱/ دسمبر کے جمعة المبارک کو ملک بھر میں یوم مطالبات منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :