عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسلامیان پاکستان کے جوش و جذبہ میں غلبہ اسلام کی جھلک نظر آرہی ہے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے 12 ربیع الاول شریف کے حوا لے سے فیزور پور روڈ لاہور پرعید میلاد النبی ﷺکے جلوس کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اسلامیان پاکستان کے جوش و جذبہ میں غلبہ اسلام کی جھلک نظر آرہی ہے اسلام کے خلاف کمر بستہ طاغوتی قوتوں کا مقابلہ عشق رسول ﷺ ہی سے کیا جاسکتاہے ۔

غلامان رسول ﷺ نے آمد مصطفیٰ ﷺ کو مرحبا کہنے کے لیے جس طرح درود و سلام، محافل میلاد ،جلوسوں ، گھروں اور راہوں کو سجایا ہے اس سے اسلام دشمن قوتوں کو ایک مؤثر پیغام پہنچ گیا ہے تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے سربراہ نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کے موقع پر چوآسیدن شاہ چکوال کے نواحی گاؤں دھرمیال میں قادیانی غنڈوں کی طرف سے عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس کے نہتے شرکاء پر فائرنگ سے عاشق رسول ﷺ کی شہادت اور متعدد عاشقانِ رسول ﷺ کا زخمی ہونا حکمرانوں کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم کافی دیر سے حکمرانو ں سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ قادیانیوں کو آئین پاکستان کے مطابق لگام دی جائے مگر حکمرانوں کے کان پر جوں بھی نہیں رینگ رہی جس کی وجہ سے عید میلاد النبی ﷺ کے دن اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ستم بالائے ستم یہ ہے کہ الٹا مسلمانوں ہی کو ہراساں کیا جا رہا ہے اندھا دھند گرفتاریاں ہو رہی ہیں اور ایف آئی آریں کاٹی جا رہی ہیں ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ اس مبینہ دہشت گردی اور قتل و غارت کے مرتکب تمام قادیانیوں کو فی الفور گرفتارکیا جائے ۔دھرمیال گاؤں کی مینار والی مسجد مسلمانوں کے لیے کھول دی جائے او رگرفتار مسلمانوں کو رہا کیا جائے اور ان پر قائم کیے گئے مقدمات واپس لیے جائیں ۔

ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اعلان کیا کہ قادیانیوں کی اس مبینہ دہشت گردی اور قتل و غارت کے خلاف تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ اور تحریک صراط مستقیم کی طرف سے 16 دسمبر جمعہ المبارک کو پورے ملک میں یوم احتجاج منایا جائے گا اس سلسلہ میں لاکھوں مساجد میں تحفظ ختم نبوت اور خطبات جمعہ دیے جائیںگے اور قادیانیوں کی بھر پور مذمت کی جائے گی لاہور میں سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے سامنے کیا جائے گا جس میں قائدین چارٹر آف ڈیمانڈ اور لائحہ عمل پیش کریں گے

متعلقہ عنوان :