وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات کی کارروائی

سیون اپ پھاٹک کے قریب جعلی ادویات تیار کرنے والی اجوہ لیبارٹریز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو سیل کردیا

بدھ 14 دسمبر 2016 19:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ ٹاسک فورس برائے انسداد جعلی ادویات نے کارروائی کرتے ہوئے سیون اپ پھاٹک کے قریب جعلی ادویات تیار کرنے والی اجوہ لیبارٹریز کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرکے لیبارٹری کوسیل کردیا۔

(جاری ہے)

اجوہ لیبارٹری کے مالک پرالزام عائد ہے کہ اس کے پاس ادویات کی مینوفکچرنگ کا کوئی لائسنس موجود نہیں۔چھاپہ مار پارٹی نے فیکٹری سے لاکھوں روپے مالیت کا خام مال اور جعلی ادویات برآمد کرلیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مذکورہ لیبارٹری بچوں کے دودھ کے علاوہ جگر گردے سمیت مختلف بیماریوں کی جعلی دوائیں تیار ہورہی تھیں۔(اے ملک)