اوکاڑہ، نواحی گائوں میں سسرال سے روٹھ کر میکے آنے والی بہن کو بھائی نے قتل کر دیا، ملزم فرار

بدھ 14 دسمبر 2016 19:19

اوکاڑہ، نواحی گائوں میں سسرال سے روٹھ کر میکے آنے والی بہن کو بھائی ..
اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) اوکاڑہ کے گائوں 49ٹوایل میں سسرال سے روٹھ کر میکے آنے والی بہن کو بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم فرار تفصیلات کے مطابق 49ٹو ایل کے رہائشی جمعہ خاں نے اپنی بیٹی شکیلہ بی بی کی شادی چھ ماہ قبل شکور سکنہ بھائی پھیرو کے ساتھ کی جبکہ شکور کی بہن گلزاراں بی بی کی شادی وٹہ میں بیٹے محمد ریاض کیساتھ ہوئی چند روز قبل شکیلہ بی بی گھریلو نا چاقی پر ناراض ہو کر اوکاڑہ گھر آ گئی بھائی ساجد اور ریاض نے بہن کو سمجھایا کہ وہ واپس سسرال چلی جائے مگر وہ انکار کرتی رہی ، گذشتہ روز شکیلہ بی بی کچن میں چائے تیار کر رہی تھی کہ اس دوران اس کا بھائی ساجد سے جھگڑا ہو گیا ساجد نے مشتعل ہو کر پسٹل 30بور سے فائرنگ کر کے بہن شکیلہ کو قتل کر دیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی اور قاتل کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ۔

متعلقہ عنوان :