جنیدجمشیدکی نمازجنازہ کل معین اکیڈمی کراچی جبکہ تدفین دارالعلوم کراچی میں کی جائیگی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 18:10

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی نمازجنازہ کل معین اکیڈمی کراچی میں اداکی جائے گی۔جنیدجمشیدکے بھائی ہمایوں جنیدکاکہناہے کہ جنیدجمشیدکی نمازجنازہ کل معین اکیڈمی کراچی میں اداکی جائے گی جبکہ جنیدجمشیدکی تدفین دارالعلوم کراچی میں کی جائے گی۔مزیدبرآں معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی میت کراچی روانہ کرنے سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پرادا کی گئی۔

پاک فضائیہ کی طرف سے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاگیا۔جنیدجمشیدکے جسدخاکی کوقومی پرچم میں لپیٹا گیااور پاک فضائیہ کی طرف سے پھول بھی چڑھائے گئے۔جبکہ میت کوگارڈآف آنربھی پیش کیاگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق جنیدجمشید کےوالد ایئر کموڈورجمشید اکبر پاک فضائیہ کےوارویٹرن تھے۔

(جاری ہے)

مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔

ایئرفورس آفیسرکےبیٹے ہونےکےباعث جنید جمشید ہمیشہ ایئرفورس سےمنسلک رہے۔جنید جمشید نےفضائیہ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالبعلم رہے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ چکلالہ کےنورخان بیس پر ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو سی ون تھرٹی طیارے پرکراچی روانہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :