حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزید 13 افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:12

حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزید 13 افراد کی نماز جنازہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے مزید 13 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ بدھ کو شناخت کا عمل مکمل ہونے کے بعد پمز میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ میں وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان حیدر نقوی سمیت لواحقین اور شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد مرحومین کے ایصال ثواب اوردرجات کی بلندی کیلئے دعائیںمانگی گئیں۔ نماز جنازہ کے بعد میتیں لواحقین کے حوالے کی گئیں۔ میتوں کو حکومتی انتظامات میں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :