بیوٹیفکیشن ، پارکوں و کھیل کے میدانوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات تیز کیئے جائیں،چیئرمین بلدیہ شرقی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ سو روزہ عوامی آگاہی مہم کے پہلے مرحلے کے بعد اب ڈسٹرکٹ میں بیو ٹیفکیشن، پارکوں و کھیل کے میدانوں اور انفراسٹرکچر کی بہتری اور تجاوزات کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز کیئے جائیں بالخصو ص ضلع شرقی میں تمام لنکس روڈ پربیوٹیفکیشن و دیگر اقدامات یقینی بنائے جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی میٹنگ میں وائس چیئرمین عبدالرؤف خان ، میونسپل کمشنر منظور حسین عباسی اور تمام محکمہ جاتی افسران، یوسی 7 ،11 ،19 ،21 اور 28 کے چیئرمین و وائس چیئرمین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سو روزہ عوامی آگاہی مہم کے آغاز کے بعد ڈسٹرکٹ ایسٹ میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے ، اس سلسلے میں تمام متعلقہ یوسیز چیئرمین نے اپنے علاقوںمیں مہم کے حوالے سے بریفنگ دی جس میں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری ، لائیٹس کی تنصیب و درستگی ،سڑکوں کی استرکاری اور گٹر کے ڈھکنوںکی تنصیب کے حوالے سے بتایا گیاجبکہ کچھ مسائل سے بھی آگاہ کیا ، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر سینٹری اسٹاف کی عدم دلچسپی اور کم حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ اقبال احمد کو اسٹاف کے خلاف نوٹس لینے کی ہدایات جاری کیں جبکہ سو روزہ مہم میں شجرکاری مہم کو بھی یقینی بنانے کی ہدایات دیں، چیئرمین معید انور نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں ماحولیاتی آلودگی سے نبر د آزما ہونے اور ماحول کی بہتری کیلئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کرنے کی ضرورت ہے ، اس سلسلے میں طالب علموں اور سول سوسائٹیز کو بھی ساتھ لیا جائیگا مگر پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ کی جانب سے اقدامات یقینی بنائے جائیں، انہوں نے تمام یوسیز اور متعلقہ افسران کو آپس میں کو آرڈینیشن کرکے امور یقینی بنانے کی ہدایت دیں۔

متعلقہ عنوان :