امت کے تمام مسائل کا حل سیرت نبوی ؐپر چلنے میں ہے، مولاناعمرحیدری

حضورؐکی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ، انسانیت کی فلاح وبہبود ہے،علامہ تاج محمدحنفی

بدھ 14 دسمبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) اہلسنّت والجماعت لیاری ٹائون کے زیراہتمام کھڈہ مارکیٹ میں سیرةسیدالبشرؐکانفرنس سے مولاناعمرحیدری،علامہ عبداللہ سندھی،علامہ تاج محمدحنفی،مولاناخالدمحمودارشد،مولاناعمرعادل اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل سیر ت نبوی ؐپر چلنے میں ہے ، حضوراکرمﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اورانسانیت کی فلاح وبہبود ہے ، معاشرتی ومعاشی برائیوں کے خاتمہ کیلئے ہمیں سنتوں کو عام کرنے کی ضروت ہے ، فلاحی ریاست اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے حضوراکرمؐکی سیرت کو اپنانا ہوگا، حضوراکرم ﷺ کی بعثت کا مقصد دنیا سے اندھیروں کا خاتمہ اور انسانیت کی فلاح وبہبود ہے ، مسلم معاشرے میں برائیاں گھر کرچکی ہیں جھوٹ ، ملاوٹ ، رشوت ،دغا بازی اور چوری ہمارے معاشروں پھیلتی جارہی ہے اس کی روک تھام کیلئے ہمیں آقا کی سیرت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ، ہمیں ربیع الاول منانے سے زیادہ اپنانے پر توجہ دینی ہوگی، آج حضوراکرم ﷺ سے عقیدت ومحبت کے دعویدارتوہیں لیکن ہماری عملی زندگی اس سے بالکل خالی ہے ،آج ایک عام مسلمان سے لیکربڑے مذہبی پیشواں تک حضوراکرم ﷺ کی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے کوسوںدورہیں ،موجودہ دور میں مسلمانوں کی بڑی کمزوری ہے کہ ہم سرکار دوجہاں سے محبت کے دعوے کرتے ہیں مگر زندگی حضوراکرم ﷺ کی مبارک سیرت کے مطابق بسر نہیں کررہے جس کی و جہ سے نہ صرف معاشرے پربرے اثرات پڑ رہے ہیں بلکہ ہماری دعوت و تبلیغ کے ثمرات بھی حاصل نہیں ہورہے اوراقوام عالم تک اسلام کا پرامن پیغام پہنچانے میں ہمیں دشواریوں کاسامنا ہے، اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے ضروری ہے کہ مسلم امہ یک جان،ا یک قوم ہو کر باطل قوتوں کی سازشوں سے باخبر رہیں، مسلم امہ کی کامیابی کا راز ہم آہنگی، بھائی چارگی اور اسلام کے جھنڈے تلے جمع ہونے میں مضمر ہے، آج ہم نے سیرت النبیﷺ کو اپنانے کے بجائے منانے پر زیادہ توجہ مرکوز کی ہوئی ہے پورے سال سیرت سے بے خبر نبی کریم ﷺ کی سنتوں کو چھوڑ نے میں کوئی عار محسوس نہیں کرتے بس ربیع الاول آتے ہی چراغان اور دیگر ایشیا میں لگ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :