وزیر کوآپریٹو سوسائٹی سندھ کے دفتر میں مقدمات کی سماعت، 6 پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

بدھ 14 دسمبر 2016 19:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر کوآپریٹو سوسائٹی جام اکرام اللہ دھاریجو نے اپنے دفتر میں 2005 سے لیکر 2010 تک کوآپریٹو سوسائٹیز کے داخل مقدمات کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران حیدرآباد کوآپریٹو سوسائٹی، کلاچی،ایکس سروس مین،شادآباد،لکھنو،دارالسلام اور آرکیٹیکٹ و انجینئرنگ کوآپریٹو سوسائٹیز کے فریقین اپنے وکلا کے ساتھ پیش ہوئے،سماعت کے دوران فریقین نے دلائل اور تحریری جوابات جمع کروائے،اس موقع پر 12 مقدمات میں سے 6 پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو آئندہ سماعت پر سنایا جائیگا۔صوبائی وزیر نے فریقین کے وکلا کو تنبیہ کی کہ وہ تاخیری حربے استعمال کرنے سے گریز کریں تاکہ مقدمات جلد سے جلد نمٹائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :