حکومت سندھ کا صوبائی ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

ضمیرگھمرو سندھ حکومت کی توقعات پر پورا نہیں اترے ،مسلسل ناکامیوں پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بھی ان سے نالاںہے،ذرائع

بدھ 14 دسمبر 2016 19:02

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) حکومت سندھ نے صوبائی ایڈوکیٹ جنرل ضمیر گھمرو کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ ہفتہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ ضمیر گھمرو ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ضمیرگھمرو سندھ حکومت کی توقعات پر پورا نہیں اترے جبکہ مسلسل ناکامیوں پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت بھی ان سے نالاںہے ۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سیکورٹی سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل ضمیر گھمرو ناکام رہے جبکہ شراب پر پابندی سے متعلق کیس میں بھی ایڈووکیٹ جنرل خاطر خوا قابلیت نہ دکھا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل میران شاہ کو نیا ایڈووکیٹ جنرل بنائے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :