شریف خاندان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب وروز کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ‘ اعجاز احمد چوہدری

کرپشن کی نرسریاں جاتی امراء ہیں ، آنیوالے نسلیں شریف خاندان کے کرپشن کے کارنامے یاد کیا کریں گی ‘ رہنما تحریک انصاف

بدھ 14 دسمبر 2016 19:02

شریف خاندان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب وروز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سابق صدر پنجاب اعجاز احمد چوہدری نے کہاہے کہ شریف خاندان نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شب وروز محنت ،لگن اور توجہ سے صرف کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ہے آنے والے نسلیں شریف خاندان کے کرپشن کے کارنامے یاد کیا کریں گی،کرپشن کی نرسریاں جاتی امراء ہیں۔

انہوں نے کہاکہ شریف خاندان نے ملک کو دو نو ں ہا تھو ں کو لو ٹنے میں مصرو ف ہے غا صب حکمرانو ں نے ہر طبقہ گوپر یشان کر رکھاہے غر یب کو دو وقت کی رو ٹی میسر نہیں حکو متی وزراء وی آئی پی کلچر انجائے کررہے ہیں،( ن) لیگ کی حکومت سے عوام جان چھو ڑانے کیلئے دن رات بد دعا ئیں کر تے ہیں حکمران اپنے آخر ت کے انجام بالکل بے خبر ہو چکے ہیں انہیں مر نا بھو ل چکا ہے کر یٹ لیگ نے ملک کو دیوالیہ کرکے رکھ دیا ہے کر یشن کرو اور ما ل بنا ئو پا لیسی ن لیگ کا منشور بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مودی نواز حکمرانوں نے ملک کو کنگال اور اپنے آپ کو خوشحال بنا نے کی پالیسی پر گامزن ہے، عوام سے بنیادی سہولتیں چھین لی گئی ہے (ن)لیگ کی عوام دشمن پالیسی سے کروڑوں بچے تعلیم، صحت اور پینے کے صاف پانی سے محروم ہوچکے ہیں ، ہسپتالوں میں مریضوں کا کوئی پر سان حال نہیں ہے ، جرائم کی شرح میں خطرنا ک حدتک اضافہ ہوچکا ہے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والا سڑکوں پر آکر اپنا حق مانگنے پر مجبور ہوچکاہے ، کسان اور کاشتکار اور تاجر برادری سراپا احتجاج ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کا کسان پیکچ جھوٹ کا پلندہ ہے جو صرف اپنے چمچوں کو نوازا جا رہا ہے، سستی روٹی ، پیلی ٹیکسی ، دانش سکول ،آشیانہ سکیم ، قرضہ سکیم سمیت ناکام سکیمیںگڈ گورننس کے دعو ے داروں کے منہ پر تمانچہ ہے اور ملک او ر عوام کو قرضوں اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے ڈبو دیا ہے ۔