گوجرانوالہ میں ہپا ٹائٹس کی غلط رپورٹ دینے پر مریض کے اہل خانہ کا لیب انچارج پر تشدد

بدھ 14 دسمبر 2016 18:39

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)گوجرانوالہ میں مریض کو ہپا ٹائٹس کی غلط رپورٹ دینے پر اہل خانہ نے لیب انچارج کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے منیرچوک پر عدنان نامی مریض نے اپنا ہپا ٹائٹس کا ٹیسٹ کرایا ۔

(جاری ہے)

عدنان جب اپنی ہپا ٹائٹس کی رپورٹ لینے لیب میںآیا تو لیب انچار ج نے اسے شمائلہ نامی خاتون کی رپورٹ تھما دی جس پر مریض اور لیب انچارج کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بعد میں عدنان کے رشتے داروں نے لیب انچارج کو شدید تشدد کا نشانہ بنا یا اور اس پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی ۔

مریض کے لواحقین نے کہا کہ لیب انچارج نے مریض کی جگہ مریضہ کی رپورٹ دی ،ْ دوسری جانب لیب انچارج کا کہنا تھا کہ غلطی سے بلڈ سیمپل تبدیل ہو گئے تھے جس کے باعث عدنان کو شمائلہ کی رپورٹ دی ۔