Live Updates

عمران خان کے بار بار یو ٹرن سے پی ٹی آئی والے بھی چکرا گئے ، وہ عتراف کر رہے ہیں کہ ان کی قیادت سیاسی بصیرت سے محروم ہے‘ پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد کابیان

بدھ 14 دسمبر 2016 18:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ عمران خان کے بار بار یو ٹرن سے پی ٹی آئی والے بھی چکرا گئے ہیں اوراعتراف کر رہے ہیں کہ ان کی قیادت سیاسی بصیرت سے محروم ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز لیگ اور پی ٹی آئی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے پارلیمنٹ کا بار بار بائیکاٹ کرکے نواز حکومت کے لئے من مانی کرنے کے لئے آسانیاں پیدا کیں۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات ملک کی سالمیت کے لئے اہم ہیں اور کوئی مطالبہ ایسا نہیں جو صرف پیپلز پارٹی کے مفاد میں ہو۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے چار فوجی غاصبوں کو شکست دی ہے۔ نواز حکومت کسی غلط فہمی میں نہ رہے کہ پیپلزپارٹی کا احتجاج پی ٹی آئی کی طرح ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :