آرمی چیف قمرجاویدباجوہ کاکورہیڈ کوارٹرز،رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کادورہ
آرمی چیف کوکراچی اورسندھ میں امن وامان کی صورتحال پربریفنگ،آرمی چیف کی دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں پرپاک فوج،رینجرزاورقانون نافذ کرنیوالےاداروں کی تعریف،کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے،کراچی آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقراررکھا جائیگا۔جنرل قمرجاویدباجوہ کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 17:51
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) : آرمی چیف قمرجاویدباجوہ نے کورہیڈ کوارٹرزاور رینجرزہیڈ کوارٹرزکراچی کا دورہ کیا،آرمی چیف کوکراچی اورسندھ میں موجودہ امن وامان کی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کودہشتگردی کیخلاف آپریشن پراب تک کی کامیابیوں اورآئندہ کےلائحہ عمل پربھی بریفنگ دی گئی۔جنرل قمرجاویدباجوہ نے کراچی میں امن وامان کی بہترصورتحال کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فوج،رینجرز،قانون نافذ کرنیوالےاداروں نےصورتحال بہتربنانےمیں اہم کردارادا کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز ہے۔کراچی میں امن و امان کی صورتحال ملک بھر کی اقتصادی صورتحال پر اثرانداز ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن میں حاصل کامیابیوں کو برقراررکھا جائے گا۔(جاری ہے)
آرمی چیف نے آپریشن کے دور ان اب تک ہونے والی کامیابی کو مستحکم کر نے اور دہشتگردوں کے سلیپر سیلز سمیت ان کی باقیات کو بلا امتیاز ختم کر نے کے عزم کا اظہار کیا جنرل قمر جاوید باجوہ نے خاص طورپر امن کی جانب اس سفر میں کراچی کے عوام کی حمایت اور قربانیوں کوسراہا ۔
انہوں نے کہاکہ آپریشنز کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور پائیدار امن کے حصول تک آپریشنز جاری رکھے جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ کراچی کے امن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات کی غرض سے سول اور ملٹری انٹیلی جنس ایجنسیوں کو مرکوز اور مربوط کوششیں کریں۔آمی چیف نے کہاکہ منظم جرائم کے خلاف اور پائیدار امن کیلئے پاکستان آرمی قانون نافذ کر نے والے اداروں کی استعداد کار کے فروغ اور تربیت کیلئے صوبائی حکومت کو تمام ضروری معاونت فراہم کرے گی تاکہ طویل مدتی اثرات کا حصول ممکن ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.