انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کی ٹائی نیو ٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے ایران کی درخواست مسترد کردی

آئی ٹی ایف نے ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ،12 سال کے بعدپاکستان ڈیوس کپ کی میزبانی کرئیگا، خالد رحمانی

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کی ٹائی نیو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان میں انٹرنیشنل ٹینس کی بحالی کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے آئندہ سال پاکستان میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کی ٹائی نیو ٹرل مقام پر کھیلنے کیلئے ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے آئندہ سال فروری میں پاکستان میں کھیلے جانیوالے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا گروپ ٹو کی ٹائی الاٹ کرنے کی انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے اقدام کی مخالفت کی تھی سیکورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے آئی ٹی ایف سے پاکستان کیخلاف ٹائی نیو ٹرل ملک میں کرانے کی درخواست کی تھی جس پر انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے تمام معاملات کا جائزہ لینے کے بعد ایران کی درخواست مسترد تے ہوئے ڈیوس کپ ایشیا اوشنیا ٹائی کی میزبانی پاکستان کو دینے کے فیصلے کی توثیق کی ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل خالد رحمانی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تصدیق کی کہ آئی ٹی ایف نے ایران کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے اور بارہ سال کے بعدپاکستان ڈیوس کپ کی میزبانی کرئے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ایف کا فیصلہ پاکستان میں ٹینس کی بحالی کیلئے مدد گار ثابت ہوگا جبکہ ایونٹ کے بہترین انتظامات کرینگے ، ان کا کہنا تھا کہ ڈیوس کپ ٹائی آئندہ سال فروری میں اسلام آبا د میں منعقد ہو گی۔

متعلقہ عنوان :