آسٹریلوی کپتان کو عامر اور وہاب کی خطرناک بولنگ کا خوف ستانے لگا

ْ عامر کے پاس اچھا پیس اور سوئنگ ہے اسلئے وہ پاکستان کیلئے کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، پاکستان کے پاس یاسر شاہ کی صورت میں اچھا اسپنر بھی موجود ہے اور گابا کی وکٹ پر اسپنر کو اضافی بانس بھی ملتا ہے،مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ ہمارے اہم ہتھیار ہیں،شارٹ پچ گیندوں اور بانسر کی مدد سے پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لیں گے،آسٹریلوی کپتان سٹیون اسمتھ

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

آسٹریلوی کپتان کو عامر اور وہاب کی خطرناک بولنگ کا خوف ستانے لگا
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو پاکستان کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل گرین کیپس کے پیس اٹیک کا خوف ستانے لگا۔برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے ہونا اچھی بات ہے اور یہ گابا میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہو گا اس لئے اس کا بے چینی سے انتظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اچھی فارم میں اور یہ دونوں ہمارے اہم ہتھیار ہیں اور عام طور پر جنوبی ایشیائی ٹیموں کو عام طور پر آسٹریلین کنڈیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ہم شارٹ پچ گیندوں اور بانسر کی مدد سے پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لیں گے۔

(جاری ہے)

اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی محمد عامر اور وہاب ریاض کی صورت میں خطرناک ہتھیار موجود ہیں، عامر بہت اچھے پیس سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہوں نے اسی پیس اور سوئنگ کے ساتھ گیند کرائی تو وہ پاکستان کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس یاسر شاہ کی صورت میں اچھا اسپنر بھی موجود ہے اور گابا کی وکٹ پر اسپنر کو اضافی بانس بھی ملتا ہے لیکن یہ بانس اسپنر کے خلاف بھی جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو کل سے برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :