برسبین ،پریکٹس سیشن کے دوران یاسرشاہ اوروہاب ریاض میںتلخ کلامی ،صلح کروا دی گئی

دونوں میںفٹ بال کھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوئی ٹیم انتظامیہ نے دونوں کو گرائونڈ سے باہر بھیج دیا ،کچھ دیر بعد واپس بلالیا بعدازاں ٹیم انتظامیہ نے وہاب اور یاسر شاہ کی صلح کروا دی ، لیگ سپنر نے ٹوئٹر پر اپنی اور وہاب کی تصویر شیئر کردی معاملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا اور کھلاڑیوں کیخلاف کوئی ایکشن لیے جانے کا امکان نہیں ہے،ٹیم عہدیدار

بدھ 14 دسمبر 2016 18:26

برسبین ،پریکٹس سیشن کے دوران یاسرشاہ اوروہاب ریاض میںتلخ کلامی ،صلح ..
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے شہر برسبین میں پاکستانی ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران فاسٹ بالر وہاب ریاض اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کے درمیان جھگڑا ہوگیا، تاہم ٹیم انتظامیہ نے دونوں کے درمیان صلح صفائی کرادی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے ایک عہدیدار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فٹ بال وارم اپ میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی تاہم معاملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا۔

ذرائع کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو پریکٹس میچ سے باہر بھیج دیا گیا، تاہم تھوڑی دیر بعد ہی انھیں واپس بلوا لیا گیا۔ٹیم عہدیدار نے بتایا کہ معاملہ سنگین نوعیت کا نہیں تھا اور کھلاڑیوں کیخلاف کوئی ایکشن لیے جانے کا امکان نہیں ہے۔بعدازاں ویاب ریاض اور یاسر شاہ کی صلح ہوگئی اور یاسر شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور وہاب کی تصویر شیئر کی۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 15 دسمبر کو برسبین میں ہوگا جو دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔اس سے قبل رواں برس فروری میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے تحت پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران بھی وہاب ریاض اور احمد شہزاد میں تلخ کلامی ہوئی تھی۔

مذکورہ میچ کے پانچویں اوور کی پہلی گیند پر احمد شہزاد نے وہاب ریاض کو چھکا رسید کیا لیکن وہاب نے بھرپور واپسی کرتے ہوئے اگلی ہی گیند پر انہیں بولڈ کر دیا، اس موقع پر دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے اور دونوں میں تلخ جملوں کے تبادلے کے ساتھ ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی۔ جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں پر میچ فیس کا بالترتیب 40 اور 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :