دنیا بھر میں آباد کشمیری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی و مظالم کو اجاگر کریں ،بیرسٹر سلطان محمود

اوورسیزکشمیری ،بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری اس سلسلے میں میرا ساتھ دیں ،میری آواز میں آواز ملا کر دنیا کے سامنے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں، صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر

بدھ 14 دسمبر 2016 18:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیر آباد ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالی و مظالم کو اجاگر کریں اور اس کاجارحانہ انداز میں اس کا جواب دیں۔اوورسیئز کشمیری اور بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری اس سلسلے میں میرا ساتھ دیں اور میری آواز میں آواز ملا کر دنیا کے سامنے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں۔

دنیا اب مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھنے لگی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں اپنی رہائشگاہ پر پی ٹی آئی کشمیر برطانیہ کے رہنماء اور مرکزی کمیٹی کے رکن یوسف بٹ سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بیرون ممالک بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور اب بھی وہ میرا ساتھ دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں میرا ساتھ دیں۔

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیر آباد ہیں وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پاامالی و مظالم کو اجاگر کریں اور جارحانہ انداز میں اس کا جواب دیں۔اوورسیئز کشمیری اور بالخصوص برطانیہ میں مقیم کشمیری اس سلسلے میں میرا ساتھ دیں اور میری آواز میں آواز ملا کر دنیا کے سامنے بھارت کو مجرموں کے کٹہرے میں لاکھڑا کریں۔دنیا اب مسئلہ کشمیر کو بہتر انداز میں سمجھنے لگی ہے ۔