ْمخالفین عام افراد کو ووٹرز قرار دے کر اپنے ہی سرپرستوں کو دھوکہ دے رہے ہیں،پی بی جی /بی ایم پی

یونائیٹڈ بزنس گروپ کی تمام سیاست کا دارومدار جھوٹے نعروں پر ہے ،تجارتی تنظیموں کی جانب سے اپنی حمایت کے بے بنیاد دعوے کیے جارہے ہیں،مہتاب چاولہ مخالفین بزنس کمیونٹی کو اب مزید دھوکہ نہیں دے سکتے، ان کی جھوٹ کی مبنی سیاست کا جنازہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں نکل جائے گا ،سلطان چاولہ،میاں زاہد خدمت ہمارا شعار ہے ،ہم نے کبھی بھی بزنس کمیونٹی کے حقوق پر سودے بازے نہیں کی ہے،یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ ،رفیق سلمان،ذکریا عثمان،ثاقب فیاض مگوں

بدھ 14 دسمبر 2016 18:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے رہنماؤںمہتاب الدین چاولہ ،سلطان چاولہ ،میاں زاہد حسین ،یحییٰ پولانی ،عبدالوحید شاہ،رفیق سلمان،ذکریا عثمان،ثاقب فیاض مگوں اور دیگر نے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی میں دونوں گروپوں کی بھرپور پذیرائی کے باعث یونائیٹڈ بزنس گروپ اور اس کے سرپرست بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں ۔

یوبی جی کے رہنماؤں نے عام افراد کو اپنے چیئرمین کے سامنے ووٹرز ظاہر کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرستوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں۔ مخالفین کی تمام سیاست کا دارومدار ہی جھوٹے نعروں پر ہے ۔وہ مختلف تجارتی تنظیموں کی جانب سے اپنی حمایت کے بے بنیاد دعوے کررہے ہیں جبکہ اصل صورت حال اس کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

ایف پی سی سی آئی کے الیکشن قریب ہیں اور وقت آنے والا ہے جب ان کو احساس ہوگا کہ ان کا پول بزنس کمیونٹی سامنے کھل گیا ہے اور ان کے پاس سوائے دھول چاٹنے کے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔

ملکی برآمدات کا جنازہ نکالنے کے بعد بزنس کمیونٹی کے نام نہاد رہنما ایف پی سی سی آئی کے تابوت میں بھی آخری کیل ٹھوکنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ ملک بھر کے تاجر و صنعتکار ان کے خواب چکنا چور کردیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کیا ۔پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے رہنماؤںنے کہا کہ مخالفین پر یہ حقیقت آشکار ہوتی جارہی ہے کہ پی بی جی اور بی ایم جی کے اتحاد نے ان کے قلعے میں شگاف ڈال دیا ہے اور شکست ان کا مقدر بن چکی ہے ۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے رہنما اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں کہ گزشتہ دنوں ایک عشائیے میں شریک عام افرادکو اپنے لاہور سے آئے ہوئے چیئرمین کے سامنے ووٹرز ظاہر کرکے بٹھادیا ۔مخالفین بزنس کمیونٹی کے ساتھ ساتھ اپنے سرپرستوں کو بھی دھوکہ دے رہے ہیں ۔ہم مخالفین کو باور کرانا چاہتے ہیںکہ بلی کو دیکھ کر کبوتر کی طرح آنکھیں بند کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے ۔

وہ ملک بھر کی باشعور بزنس کمیونٹی کو اب مزید دھوکہ نہیں دے سکتے اور ان کی جھوٹ کی مبنی سیاست کا جنازہ ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں نکل جائے گا ۔مختلف تجارتی تنظیموں کی جانب سے اپنی حمایت کے جھوٹے دعوے کرکے وہ محض خوابوں میں ہی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔بزنس کمیونٹی ملکی معیشت کو کھوکھلا کرنے والوں کے بھیانک چہروں سے واقف ہوچکی ہے ۔

اقتدار کی غلام گردشوں میں سفر کرنے والے اپنے انجام سے ڈریں اور اپنے مفادات کے لیے بزنس کمیونٹی کے حقوق کا سودا کرنے پر معافی مانگیں ۔پاکستان بزنس گروپ اور بزنس مین پینل کے رہنماؤں نے کہا کہ خدمت ہمارا شعار ہے ۔ہم نے کبھی بھی بزنس کمیونٹی کے حقوق پر سودے بازے نہیں کی ہے ۔ایف پی سی سی آئی کے الیکشن قریب ہیں اور وقت آنے والا ہے جب ان کو احساس ہوگا کہ ان کا پول بزنس کمیونٹی سامنے کھل گیا ہے اور ان کے پاس سوائے دھول چاٹنے کے اور کوئی راستہ نہیں بچے گا ۔

ملکی برآمدات کا جنازہ نکالنے کے بعد بزنس کمیونٹی کے نام نہاد رہنما ایف پی سی سی آئی کے تابوت میں بھی آخری کیل ٹھوکنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان کو بتادینا چاہتے ہیں کہ اس مرتبہ ملک بھر کے تاجر و صنعتکار ان کے خواب چکنا چور کردیں گے ۔

متعلقہ عنوان :