میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ء کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع

بدھ 14 دسمبر 2016 18:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء)لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017ء کیلئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ لاہور بورڈ کی جانب سے میٹرک سالانہ امتحان 2017ء کے لئے رجسٹریشن کی تاریخ میں ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے جس کے باعث بورڈ آفس میں امیدواروں کا رش بڑھ گیاہے۔ترجمان کے مطابق امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 23 دسمبر، ڈبل فیس کے ساتھ 2 جنوری اور 3 گنا فیس کے ساتھ 10 جنوری تک رجسٹریشن کراسکیں گے۔چیئرمین بورڈ نصراللہ ورک کا کہنا ہے کہ تاریخ میں توسیع کا فیصلہ امیدواروں کے اصرار پر کیا ہے۔