لاڑکانہ پولیس کی کارروائی ،سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 17ملزمان گرفتار

بدھ 14 دسمبر 2016 18:11

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) لاڑکانہ پولیس نے ضلع کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی، چوریوں، پولیس مقابلوں، غیرقانونی طور پر اسلحہ رکھنے، منشیات فروخت کرنے سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب اور روپوش 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ولید کی پولیس نے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزم عبداللہ کو رائیس کینال کے قریب سے پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ رشید وگن کی پولیس نے وی آئی پی روڈ سے اشتہاری ملزم عرفان میرجت کو، گشت کے دوران ملزم گلزار چنہ کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ وارث ڈنو ماچھی پولیس نے سجاول روڈ سے ملزم حاجی میر عرف منظور کوسو کو پسٹل اور گولیوں سمیت، تھانہ نوڈیرو پولیس نے رتوڈیرو روڈ سے ملزم نسیم عرف پپو میرانی کو پاؤ چرس سمیت، دڑی تھانہ پولیس نے بیت المال کالونی سے مطلوب ملزم یوسف ابڑو کو پاؤ چرس سمیت جبکہ تھانہ حیدری پولیس نے نوڈیرو چوک سے جوا کے اڈے پر کاروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں اسد، حسنین، محسن، شاہ جہان، جعفر، آفتاب، آصف، زمان، مزمل اور فہیم کو 4500 روپے نقدی رقم اور موبائل فونوں سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :