بارہو اں سالانہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغاز(کل) سے ہوگا 330اسٹالز لگائے جائیںگے

500,000 افراد کی شرکت متوقع،تمام موضوعات پر انتہائی کم قیمت میں کتابیں دستیاب ہوں گی،عزیز خالد اور اویس مرزا جمیل

بدھ 14 دسمبر 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کی جانب سیبارہو اںسالانہ پانچ روزہ کراچی بین الاقوامی کتب میلے کا آغازکل( جمعرات)15دسمبر سے کراچی ایکسپو سینٹر میں ہو گا۔یہ کتب میلہ19دسمبر2016تک جاری رہے گا۔ کراچی کتب میلے کا افتتاح و زیر اعظم کے مشیر عرفان صدیقی کریں گے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی سینئرصوبائی وزیربرائے خواندگی اور تعلیم جناب جام مہتاب حسین ڈہرہوں گے کتب میلہ15دسمبر کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

کراچی بین الاقوامی کتب میلہ پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ ہے‘جس میں ایران‘ انڈیا‘ ترکی‘ سنگاپور‘ چین ‘ ملائیشیا‘ برطانیہ اور متحدہ عرب امارات کے پبلشرز سمیت دیگر ممالک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ بُک پبلشرز اپنے اشاعت شدہ مواد کی نمائش اس کتب میلے میں کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی کتب میلے کے کنونئیر اویس مرزا جمیل اور پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے منگل کو کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن‘ کیبنٹ ڈویژن گورنمنٹ آف پاکستان نے اس بُک فیئر کو کامیاب بنانے میں بھر پور تعاون کیا ہے۔ یہ کتب میلہ کراچی ایکسپو سینٹر کے ہال نمبر 1-2-3 میں لگایا جائے گا۔ اس کتب میلے میں 330اسٹالز لگائے جائیں گے۔اس موقع پر جناب اعجاز شاہ ایڈ وائزر بزنس ڈویلپمنٹ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی اور منفرد کتب میلہ ہوگا اس کتب میلہ کے زریعے ہمیں مختلف بین الاقوامی کتب میلوںکے ساتھ تعلقات استوار کرنے کا موقع ملے گا انہوں نے کہا کہ فرینکفرٹ انٹر نیشنل بُک فئیر کے وائس پر یزیڈینٹ اس کتب میلہ کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کتب میلہ نہ صرف پبلشرز کے لئے موثر ثابت ہوگا بلکہ یہ حکومتی سفارتکاری کے لئے بھی بہت موثر ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس کتب میلے کے زریعے نوجوانوں کو اپنی ذہنی، سائنسی، ادبی اور ثقافتی صلاحیوں کو اُجاگر کرنے میںمد د ملے گی۔ پاکستان پبلشر اینڈ بک سیلرزایسوسی ایشن کے چیئرمین جناب عزیز خالد نے بتایا کہ اس میلے میں5لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔

کتب میلے میں ہر موضوع پر کتابیں دستیاب ہوں گی‘ اور عوام کو انتہائی کم قیمت پر فروخت کی جائیں گی۔اس کتب میلے میں تعلیمی پروگرام ‘ ٹاک شوز اور سیمینار بھی ہونگے اور کئی پبلشرز اپنی نئی کتب کی رونمائی بھی کریں گے۔ کراچی بین الاقوامی کتب میلہ کے کنوینئر جناب اویس مرزاجمیل نے بتایا کہ نمائش صبح 10سے رات9بجے تک جاری رہے گی۔ اس موقع پر ڈپٹی کنوینئر وقار متین‘ ندیم مظہر‘ محمد اقبال غازیانی ‘ندیم اختر ‘ اقبال صالح محمد‘ سید اصغر زیدی اور سید ناصر حسین، کامران نورانی اورسلیم عبدالحسین بھی موجود تھے۔کتاب دوستی اور کتب بینی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا کتب میلہ اب بین الاقوامی حیثیت حاصل کر چکا ہے،اور ہر سال اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :