سائٹ انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کوپلس پول میںڈالنے کے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوبرداشت نہیںکیاجائیگا،ایم کیوایم پاکستان
سندھ انڈسٹریل ٹریڈاسٹیٹ کی متعصب انتظامیہ مختلف حربوں،طریقوںسے ہراساں کررہی ہے، جس کے باعث ملازمین میںشدیدبے چینی اورغم وغصہ پایاجارہاہے،رابطہ کمیٹی
بدھ 14 دسمبر 2016 18:10
(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ ایک جانب سائیٹ لمیٹڈکی انتظامیہ ملازمین کوجعلی بھرتوںکے نام پراینٹی کرپشن کے ذریعے ہراساںکیا جا رہا ہے ،کبھی ڈگریاںکی جانچ پرتال کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ سال بھی ڈگریوںکی HECسے تصدیق کروائی گئی تھیں۔
رابطہ کمیٹی پاکستان مزیدکہاکہ اب دوسری جانب مستقل ملازمین کو اعلیٰ عدلیہ میںگھسٹاگیااس پرانتظامیہ کی سازشیںکم نہ ہوئی بلکہ گذشتہ ایک ہفتے سے ملازمین کی پرسنل فائلیںمینجنگ ڈائریکٹرسائیٹ اورسیکریٹری سائیٹ کے پاس بھیج کراس پر سرپلس پول ملازمین لکھاجارہاہے جوملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی اورانہیںبے روزگارکرنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ رابطہ کمیٹی (پاکستان ) نے کہاکہ مستقل ملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے کے لئے 16دسمبر2016ء کوبورڈآف ڈائریکٹرزکی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میںملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنے کے فیصلے کوحتمی مہرلگائی جائیگی۔رابطہ کمیٹی (پاکستان )نے سائیٹ لمیٹڈکی انتظامیہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزگاردشمن اقدامات سے بازرہے ایم کیوایم اسے کسی بھی اقدام کوہرگز برداشت نہیںکریگی۔رابطہ کمیٹی (پاکستان )نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیدمنظورواسان سے مطالبہ کیاکہ سائیٹ لمیٹڈمیں انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوںاورانہیںہراساںکرنے کاغیرقانونی عمل کانوٹس لیاجائے اورملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے اورانہیںنوکریوںسے نکالنے کی کوششوں کوفی الفوربندکروایاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.