پاک فضائیہ نے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاہے۔ترجمان پاک فضائیہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 14 دسمبر 2016 17:29

پاک فضائیہ نے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاہے۔ترجمان پاک ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14دسمبر2016ء) :پاک فضائیہ کی طرف سے جنیدجمشیدکوایئرفورس فیملی کاحصہ قراردیاگیا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق معروف نعت خواں جنیدجمشیدکی میت کراچی روانہ کرنے سے قبل مرحوم کی نمازجنازہ نورخان ایئربیس پراداکردی گئی ہے۔جنیدجمشید کےوالد ایئر کموڈورجمشید اکبر پاک فضائیہ کےوارویٹرن تھے۔مرحوم جمشیداکبرنے ایئرفورس کے ساتھ پاکستان نیوی میں بھی خدمات انجام دیں۔

(جاری ہے)

ایئرفورس آفیسرکےبیٹے ہونےکےباعث جنید جمشید ہمیشہ ایئرفورس سےمنسلک رہے۔جنید جمشید نےفضائیہ اسکول میں تعلیم حاصل کی اور بہترین طالبعلم رہے۔ترجمان نے مزیدبتایا کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ چکلالہ کےنورخان بیس پر ادا کر دی گئی ہے۔نماز جنازہ میں ایئرچیف مارشل سہیل امان نے بھی نمازجنازہ میں شرکت کی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد میت کو سی ون تھرٹی طیارے پرکراچی روانہ کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :