سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج، ہڑتال تیسرے روز بھی جاری

ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں جزوی طو رپرعلاج معالجے کا سلسلہ بھی جاری رہا

بدھ 14 دسمبر 2016 17:40

سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج، ہڑتال تیسرے روز بھی جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) سروسز ہسپتال لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کا احتجاج اور ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی۔ تیسرے روز بھی ہسپتال کے آئوٹ ڈور میں جزوی طو رپرعلاج معالجے کا سلسلہ جاری رہا۔تاہم مریضوں کو درپیش مشکلات برقرار ہیں۔ہڑتال کے تیسرے روز بھی بعض سینئر ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں کا علاج کرتے رہے۔

(جاری ہے)

ہڑتالی ڈاکٹروں نے ایک مرتبہ پھر محکمہ صحت کی سنٹرل انڈکشن پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرلیے جاتے ان کی ہڑتال جاری رہے گی۔ اس سلسلے میںمحکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے سنٹرل انڈکشن پالیسی سے متعلق ینگ ڈاکٹروں کے تحفظات دور کردئیے جس کے بعد ان کی ہڑتال بلاجواز ہے۔(قیوم زاہد)

متعلقہ عنوان :