قومی کرکٹ ٹیم کے بائولر یاسرشاہ اوروہاب ریاض پریکٹس کے دوران لڑ پڑے

مکی آرتھر او ر دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچائو کرایا ، مینجمنٹ کی جانب سے سرزنش ،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کشیدہ رہا

بدھ 14 دسمبر 2016 17:30

قومی کرکٹ ٹیم کے بائولر یاسرشاہ اوروہاب ریاض پریکٹس کے دوران لڑ پڑے
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض آپس میں لڑے پڑے۔

(جاری ہے)

وولن گابا میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز فٹ بال کھیل رہے تھے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اورلیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کوچ مکی آرتھراور دیگر کھلاڑیوں نے دونوں کھلاڑیوں میں بیچ بچائو کرایا اور مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کی سرزنش کی۔ واقعے کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کشیدہ ہوگیا۔۔

متعلقہ عنوان :