آسٹریلوی کپتان کو عامر اور وہاب کی خطرناک بولنگ کا خوف ستانے لگا
بدھ 14 دسمبر 2016 17:30
برسبین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کو پاکستان کے خلاف پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے قبل گرین کیپس کے پیس اٹیک کا خوف ستانے لگا۔برسبین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلیا کے کپتان اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز کا آغاز ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ سے ہونا اچھی بات ہے اور یہ گابا میں پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہو گا اس لئے اس کا بے چینی سے انتظار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور جوش ہیزل ووڈ اچھی فارم میں اور یہ دونوں ہمارے اہم ہتھیار ہیں اور عام طور پر جنوبی ایشیائی ٹیموں کو عام طور پر آسٹریلین کنڈیشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ہم شارٹ پچ گیندوں اور باؤنسر کی مدد سے پاکستانی بلے بازوں کا امتحان لیں گے۔(جاری ہے)
اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بھی محمد عامر اور وہاب ریاض کی صورت میں خطرناک ہتھیار موجود ہیں، عامر بہت اچھے پیس سے سوئنگ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر انہوں نے اسی پیس اور سوئنگ کے ساتھ گیند کرائی تو وہ پاکستان کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس یاسر شاہ کی صورت میں اچھا اسپنر بھی موجود ہے اور گابا کی وکٹ پر اسپنر کو اضافی باؤنس بھی ملتا ہے لیکن یہ باؤنس اسپنر کے خلاف بھی جا سکتا ہے۔۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
راشد لطیف، عثمان خان کے یو اے ای چھوڑنے کے فیصلے سے ناخوش
-
ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں، سلمان بٹ کا طنز
-
ویسٹ انڈین آل راؤنڈرسنیل نارائن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں واپسی کو مسترد کر دیا
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن فور آئندہ ماہ مئی میں کھیلی جائے گی
-
پاکستان ماسٹر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
ڈبلیو ڈبلیو ای ہال آف فیم میں محمد علی کو شامل کرنے پر سابق امریکی فوجیوں سے سخت ردعمل ملا، انڈر ٹیکر نے انکشاف
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی ٹونٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا
-
فائٹ سے پہلے بھارتی حریف نے بدتمیزی، گالم گلوچ کی تھی، شاہ زیب رند
-
پاکستانی کرکٹر ظفر گوہر کی کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پریذیڈنٹ کپ 2024ء کا شیڈول جاری
-
چترال فٹ بال لیگ سیزن 4 آئندہ ماہ کھیلا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.