چین کی روایتی جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج معالج کا طریقہ پانچ ہزار سال سے بھی پرانا ہے، شینگ ہوالی

اور اس میں پاکستان کی عوام گہری دلچسپی لے رہی ہیں ،صوبہ گانسو کے ہسپتال صدر شینگ ہوالی کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 14 دسمبر 2016 17:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2016ء) چین کے صوبہ گانسو کے ہسپتال صدر شینگ ہوالی نے کہا ہے کہ چین کی روایتی جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج معالج کا طریقہ پانچ ہزار سال سے بھی پرانا ہے اور اس میں پاکستان کی عوام گہری دلچسپی لے رہی ہیں اس بات کااظہار انہوں نے ان کے ہمراہ چین کے صوبہ گانسو سے آئے ہوئے وفد کے ہمراہ میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

شینگ ہوالی نے کہا کہ چین کا قدیمی اور روایتی علاج کاطریقہ مغرب نے تب اپنایا جب مغرب میں اتنی ترقی نہیں ہوئی تھی اور بعد میں مغرب میں جدید علاج کا طریقہ رائج ہوا انہوں نے کہا کہ یہاں پاکستان میں آکر اپنائیت کا احساس ہوا ہے اور یہاں کے لوگوں نے محبت اور بہت پیار دیا ہے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات نہ صرف ریاستی سطح بلکہ عوام کے درمیان بھی بھرپور تعاون موجود ہیں انہوں نے اپنے دورے کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں چین کے روایتی علاج کو متعارف کرایا جارہا ہے اور یہاں کے لوگ اس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت چین میں مخصوص زیادہ عمر کے لوگوں میں 80فیصد اس روایتی علاج پر انحصار کرتا ہے انہوں نے کہا کہ زکام کے ساتھ ہمارا الرجی اور دیگر بیماریوں کا اس روایتی طریقہ علاج میں علاج موجود ہے ۔

متعلقہ عنوان :