ْ گوجرانوالہ میں مو ٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

گوجرانوالہ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) گوجرانوالہ میں مو ٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ماں بیٹے سمیت تین افراد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ،پیپلز کالو نی کے علاقہ کشمیر روڈ پر مو ٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مو ٹر سائیکل سوار فضاد اس کی والدہ عابدہ اورنذیر احمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے، مقتولین ورپال چٹھہ کے رہائشی تھے جنہوں نے چند ماہ قبل ہی پیپلز کالونی میں رہائش اختیار کی تھی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیپلز کا لو نی پو لیس نے مو قع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :