گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام مقابلہ محفل نعت کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

گوجرانوالہ۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)گجرات میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ضلعی مقابلہ حسن نعت منعقد ہوا، گورنمنٹ زمیندار کالج کی طالبہ سیدہ نِدا فاطمہ مقابلے کی فاتح قرار پائی جبکہ گورنمنٹ کالج گجرات کے طالب علم سید وصی الحسن نے دوسری اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈینگہ کی طالبہ عائشہ آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پوزیشن حاصل کرنے والوں میں گوجرانوالہ آرٹس کونسل کی جانب سے نقد انعامات، شیلڈز اور تحائف بھی تقسیم کئے گئے، پروگرام میں سانحہ پشاور کے معصوم شہداء کی یاد میں شمعیں روشن اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حلیم خاں ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی تعلیمات سے دنیا سے ظلم و جبر کا خاتمہ ہوااور آپؐ نے اپنے کردار سے تمام شعبہ ہائے زندگی کے لئے رہنمائی فرمائی۔