سی آئی اے سٹاف سرگودہاکی حوالات سے زیر حراست 7ملزم فرار

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) تھانہ سی آئی اے سٹاف کی حوالات سے 7زیر حراست ملزمان فرار ہوگئے ۔ ذرائع کے مطابق پولیس اہلکاروں کی عید میلاد النبی ؐکی و جہ سے اہم مقامات پر ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں جس کی وجہ سے زیر حراست ملزمان امتیاز ، توقیر عباس ، مطیع اللہ ، سیف علی، اعظم ، ناصر اور آصف حوالات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

سی آئی اے سٹاف انچارج رائو عارف کے مطابق ان ملزمان کو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہونے کی وجہ سے شامل تفتیش کیاگیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :