ملتان شہرپولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی،51افراد گرفتار

بدھ 14 دسمبر 2016 17:16

ملتان۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) ملتان میںپولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 51افراد کو گرفتا رکرلیا۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم طارق سے 7 لیٹر شراب، پولیس تھانہ نیو ملتا ن نے ملزم شہباز سے 8 لیٹر شراب، ملزم آصف سے 10 لیٹر شراب، ملزم عدنان سے 10 لیٹر شراب، پولیس تھانہ جلیل آباد نے ملزم محمد اشرف سے 6 لیٹر شراب، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم محمد رفیق سے 40 لیٹر شراب، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم عارف سے 10 لیٹر الکوحل، پولیس تھانہ کینٹ نے ملزم محمد ندیم سے 1350 گرام چرس، ملزم بلال یسین سے 07 لیٹر شراب، ملزم عرفان سے 25 لیٹر شراب، پولیس تھانہ پاک گیٹ نے ملزم عبدالمجید سے 90 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم جعفر حسین سے 6 لیٹر شراب، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم زوار حسین سے 415 گرام چرس،پولیس تھانہ دولت گیٹ نے ملزم اطہر سے پسٹل 30 بور ،پولیس تھانہ سٹی جلالپور نے ملزم احمد یار سے ریوالور 32 بور برآمد کر کے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے دولت گیٹ اور جلالپورسٹی کے علاقوں جوئے کے اڈوں پر چھاپے مارے۔اس دوران پولیس نے ملزمان اشرف، محمد جبرائیل،اسلم، حفاظت علی اور آصف کوقابو کرلیا۔پولیس نے ان کے قبضے سے سامان اور دائو پرلگی رقم بھی قبضے میں لے لی۔دریں اثناء ملتان پولیس نی31اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا 3ملزمان کا تعلق کیٹگری "ای"سے ہے جبکہ28ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔علاوہ ازیں ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران122نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا جبکہ ایکسائزآفس ملتان میں419نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی121موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کارروائی کی وجہ سے رجسٹرڈکروائی گئیں۔

متعلقہ عنوان :