انجم آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام سرگودہا میں محفل نعت کا انعقاد

بدھ 14 دسمبر 2016 17:14

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء)عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں انجم آرٹ سوسائٹی کے زیر ِاہتمام محفل ِنعت انجم آرٹ سوسائٹی کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو ئی، جس کے مہمان ِخصوصی معروف شاعر ادیب ممتاز عارف اورٹی وی ڈرامہ رائٹر مہر آصف حنیف تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد اکرم انجم، قاسم علی، سید انور، عاصم لدھیانوی، زین احمد،اشفاق انجم، فاروق انجم، انجم مسلم آبادی، فرزند علی، بلال احمد، ضیاء الدین، احمد نواز، محمد اشرف، اکبر ڈور اور دیگر نے کہا کہ میلاد النبیؐ کی محافل کا انعقاد خوش نصیب لوگ کرتے ہیں اور ہم ان خوش نصیب لوگوں میں سے ہیں جوآج اس بابرکت محفل میں شامل ہیں، محافل سجانے کے ساتھ ساتھ ہمیں نبی پاکؐ کے نقش قدم پر بھی چلنا ہوگا تاکہ ان کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر ہم دنیا و آخرت میں فلاح پاسکیں، اس موقع پر نعت خوانوں نے نبی پاکؐ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کیا ۔