پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام ہونیوالے کاموں کی نگرانی خود کرونگی،چیئرپرسن ڈاکٹر نادیہ عزیز

بدھ 14 دسمبر 2016 17:14

سرگودھا۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر انتظام ہونیوالے کاموں کی نگرانی خود کرونگی اور جہاں پر غیر معیاری کام ہوگا اس کام کی ادائیگی نہیں ہوگی،ان خیالات کا اظہارچیئرپرسن پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی و رکنِ پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے سینئر صحافی ملک محمد اصغر کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف چوراہوں کو پرائیویٹ کمپنیوں اور اداروں کی معاونت سے خوبصورت بنایا جارہا ہے اس کے علاوہ کمپنی باغ اور دیگر پارکس کو پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی( پی ایچ ای) خوبصورت بنائیگی۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ موجودہ دور اقتدار میں کمپنی باغ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرکے شہریوں کو ایک تحفہ دوں ۔ انہوں نے کہا کہ ماں کا سایہ کسی نعمت سے کم نہیں ہوتا یہ ان سے پوچھیں جن کی مائیں نہیں ہوتیں۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاء کرے۔

متعلقہ عنوان :